Referred back Same composing mistakes.
پروفائل
دانش نواز
عدنان علی لاشاری
زندگی کے اتار چڑھاﺅ انسان کو بہت کچھ سےکھا دےتے ہےں اور وہی شخص کامےاب ہوتا ہے جو محنت و لگن سے اپنی منزل کو پانے کے لےے جدوجہد کرتا ہے چاہے پھر وہ منزل دنےا کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتی ہو۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری مےں مزاحےہ کردار ادا کرنے والوں کی طوےل فہرست موجود ہے مگر نوجوان مزاحےہ اداکار گنے چنے ہی ہےں جنھوں نے بھرپور طرےقے سے اپنا سکّہ ڈرامہ انڈسٹری مےں جمائے رکھا ہے انھی با صلاحےت نوجوانوں مےں دانش نواز کا نام سِِر فہرست ہے۔
دانش نواز 4اگست 1978ءکو کراچی مےں پےدا ہوئے ابتدائی تعلےم کراچی کے نجی انگلش گرامر اسکول سے حاصل کی اورگورنمنٹ پرےمےئر کالج سے اےف۔اے کی ڈگری حاصل کی۔ پڑھائی مےں زےادہ قابل شاگرد نہےں تھے کےونکہ انھےں بچپن ہی سے اداکار بننے کا شوق تھااوراس بات پر انھےں اکثر اپنے والد سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔ ان کے والد فرےد نواز بلوچ کا شمار بھی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اور منجھے ہوئے اداکاروں مےں ہوتا ہے جنھوں نے بغےر کسی سفارش کے صرف محنت کر کے ڈرامہ انڈسٹری مےں ا ±ونچا مقام حاصل کےا۔دانش نواز اپنے گھر مےں سب سے چھوٹے اور لاڈلے صاحبزادے ہےں۔انکے دو بھائی فراز نواز اور ےاسر نواز اور اےک بہن صنم نواز ہے۔ےاسر نواز مشہور اداکار اور ڈائرےکٹر بھی ہے۔ دانش نواز نے 2002ءمےں اپنے کرئےر کا آغاز پی۔ٹی۔وی کے شو” ٹروٹی فروٹی“ کی مےزبانی سے کےا۔ اداکار خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے دانش نواز کو شروع مےں اپنا کرئےر بنانے مےں کافی مشکلات درکار ہوئےں کےونکہ ہر کوئی انکے کام کی مماثلت ، انکے والد اور بھائی کے کام سے کرتا تھا جس کی وجہ سے انکی شناخت ختم ہوتی جا رہی تھی ۔2008ءمےں اپنے بھائی کی پروڈکشن مےں” نادانےاں“ ڈرامہ مےں پہلی بار مزاحےہ اداکاری کی جو قابلِ تعرےف ہے،اور انکے مداحوں نے انکی بہت حاصلہ افزائی بھی کی۔ پھر انھوں نے جون 2011 ءمےں اپنی اہلےہ انےلا دانش کی پروڈکشن مےں مزاحےہ ڈرامہ” اےکسٹراز“ کو ڈائرےکٹ کےا بلکہ خود بطوِر اداکار اس مےں شاندار طرےقے سے مزاحےہ اداکاری کی کہ ےہ ڈرامہ 3 سال تک لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اس ڈرامے کے بعد انھےں ” لڑکا کراچی کا کڑی لاہور دی“ مےں کام کرنے کی پےشکش ملی اس ڈرامے نے انکے کرئےر کو پروان چڑھاےا ۔ےہ کہنا بجا ہوگا کہ اےکسٹراز ڈرامے کے بعد قسمت ان پر مہربان اےسی ہوئی کے ےکے بعد دےگرے ڈراموں کی پےشکش ملنی شروع ہوگئی بلکہ خود ےہ دانش نواز کے الفاظ ہےں کہ ”اس ڈرامے نے مجھے اسٹار بنا دےا“۔
دانش نواز نے ”ہم تم“، ”او مےری بلّی“ ، ”مس گرم مصالحہ“ ،”بابو جی دھےرے چلنا“ ، ” نےنا“ ، پھر چاند پہ دستک اور” چار چاند“ جےسے مشہور ڈراموں مےں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنی اےک الگ پہچان بنائی ۔ اس کے علاوہ 2009ءمےں سنجےدہ کہانی پر مبنی ڈرامہ تنوےر فاطمہ بی۔اے مےں بھی دانش نواز نے سنجےدہ اداکاری کر کے اپنے مداحوں کو حےران کر دےا۔2012ءمےں دانش نواز ”ھم ٹی۔وی“ اےوارڈ کے بہترےن مزاحےہ اداکاری کے لےے نامزد بھی ہوئے۔2015ءمےں پاکستانی فلم ” رانگ نمبر“ مےں بھی بہرےن اداکاری کی جس سے انھےں بہت پذےرائی حاصل ہوئی۔
دانش نواز سادگی پسند اور عاجزانہ طبےعت کے مالک ہےں ۔بقول انکے کہ ”عاجزی انسان کو ترقی و کامرانی کی منزلوں سے ہمکنار کرتی ہے اور کبھی بھی انسان کو ترقی کی بلندی سے گرنے نہےں دےتی“۔دانش نواز اپنی کامےابی کا سہرا اپنی اہلےہ انےلا دانش کو دےتے ہوئے کہتے ہےں کہ جب مےں اپنے کرئےر سے بالکل ماےوس ہوگےا تھا تو انےلا نے مےری حاصلہ افزائی کی اور مےرے لےے اےکسڑاز ڈرامہ پروڈکٹ کےا،جس سے مجھ مےں خود اعتمادی پےدا ہوئی۔دانش نواز کی اےک بےٹی ہے جسے وہ اپنی کلُ کائنات سمجھتے ہےں۔
دانش نواز کی بہترےن اداکاری صرف پاکستان مےں ہی نےہں مانی جاتی بلکہ ہمارے پڑوسی ملک انڈےا مےں بھی بہت سرہائی جاتی ہے۔انڈےا کے مشہور ہداےت کار مہےش بھٹ نے اپنے اےک انٹروےو مےں کہا کہ” دانش نواز بہت محنتی اداکار ہے اور اسکی مزاحےہ اداکاری لاجواب ہے ، خاص طور پر انکے فی البدےہ مزاحےہ فقرے مزاج کو تازگی بخشتے ہےں “ اور انھوں نے اپنی مزاحےہ فلم مےں بطورمزاحےہ اداکار انھےں کام کرنے کی پےشکش کی جو انھوں نے منظور کر لی اور اگلے سال وہ فلم سےنما گھروں کی زےنت بنے گی۔
اس مےں کوئی شک نہےں کہ دانش نواز محنتی اور با صلاحےت اداکار ہےں اسی وجہ سے انکا کام دنےا بھر مےں سرہاےا جا رہا ہے اور انکی زندگی مستقبل مےں کام کرنے والے نوجوان اداکاروں کے لےے بہترےن نمونہ ہے۔
عدنان علی لاشاری
رول نمبر:2k14/MC/153
Under supervision of Sir Sohail Sangi
#SohailSangi #AdnanLashari, #Profile, #DanishNawaz
No comments:
Post a Comment