Monday, 15 February 2016

Department of International Relations Sindh University





انٹرنیشنل ریلیشنز 

رول نمبر: 2K14/MC/67
نام: محمد زبیر 
مضمون: آرٹیکل 



جامعہ سندھ میں شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز سن 1972 ؁ء میں قائم ہوا۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی نگرانی میں اس شعبے میں زیادہ تر توجہ سیاست پر دی تاکہ طلبہ و طالبات اچھی طرح خارجہ پالیسی سیاست اور انٹرنیشنل سیاست کو اچھی طرح جان سکیں ۔اس شعبہ میں ٹیچر بہت ہی ماہر اور اچھے تعلیم یافتہ ہیں۔ اس شعبہ سے طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سول سرونٹ میڈیا میں تجزیہ نگار اور بینکر اور ڈپلومیٹ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اس شعبہ کو بنانے میں سب سے اہم کردار ڈاکٹر ابراہیم شاہ بخاری اور ڈاکٹر خالد شہید آخوند نے بہت ہی نمایہ کردار ادا کیا۔ شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن کو آرٹس فیکلٹی میں 44 سال ہوگئے ہیں اور شعبہ انٹرنیشنل ریلشن کی موجودہ چیئ پرسن پروفیسر ڈاکٹر نغمہ منگریو ہیں اور موجودہ ٹیچر کی تعداد نو ہے جن میں ایک پروفیسر چار اسسٹنٹ پروفیسر اور چار لیکچرار ہیں اور اس شعبہ میں پانچ لوگوں کا اسٹاف ہے جن میں سپرنٹنڈنٹ ، کمپیوٹر آپریٹر، لائبریری اسسٹنٹ اور دو پیون ہیں۔



شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن دنیا کی بہترین فیلڈ جانی جاتی ہے اور جامعہ سندھ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن سے بہت سے نامور لوگوں نے تعلیم حاصل کی اور آج وہ پاکستان میں بہت اچھے مقام پر فائز ہیں جن میں ڈاکٹر شفقت شاہ جاموٹ، لیاقت جتوئی، شفی محمد شاہ، ڈاکٹر محتاب علی شاہ، ڈاکٹر محتاب راشدی اور لطف اللہ منگی بہت ہی اہم شخصیت ہیں جو جامعہ سندھ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن سے پڑھ کر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ 



شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن سے بہت سے لوگوں نے پی۔ایچ۔ڈی(PhD) کی جن میں سے چند ایک کے نام مندرجہ ذیل ہیں: 
ڈاکٹر مہتاب علی شاہ، ڈاکٹر لطف اللہ شاہ منگی ، ڈاکٹر نغمہ منگریو اور مس عشرت عباسی ، مس سیما کماری، مسٹر علی خان گھمرو اور بھی بہت سے لوگوں نے اس شعبے سے پی۔ایچ۔ڈی کی ہے اور یہ سب لوگ دوسرے ملک جا کر اپنی تعلیم مکمل کی۔ 
شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن میں اب تک دس چیئ پرسن اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں ان میں سے کچھ چیئ پرسن تو اپنے فرائض ایک سے زائد مرتبہ انجام دے چکے ہیں اور پروفیسر نغمہ منگریو گیارہویں چیئ پرسن ہے۔ شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن بہت ہی اچھے حالات سے گزر رہا ہے ابھی طلبہ و طالبات کی تعداد تقریباً تین سو ہے ۔ 



شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن سے طلبہ گریجویشن کے بعد C.S.S اور P.C.S کا امتحان دیتے ہیں اور طلبہ الیکٹرونک میڈیا کی طرف جاتے ہیں ۔اس شعبہ میں طلبہ کا بہت ہی روشن مستقبل ہے ۔شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن میں ابھی دو پی۔ایچ۔ڈی ریسرچر پروفیسر نغمہ منگریو کی زیر نگرانی اپنے کام کر رہے ہیں اور ابھی اس شعبے سے 19 طلبہ M.Phill کر رہے ہیں۔ 



شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن کی سیمینار لائبریری میں 4750 کتاب موجود ہیں اور پانچ کلاسز موجود ہیں۔ شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن کو بہت سے مسائل درپیش ہیں جن میں ٹیچر کی ضرورت ان کی موجودہ فکلٹی بہت مختصر ہے جن میں چند پی۔ایچ۔ڈی کے لئے باہر ملک تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔اس لئے ٹیچر، کمپیوٹر ، کرسیاں، میز وغیرہ کی اشد ضرورت ہے۔ ان سب چیزوں کی کمی کے باوجود شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن بہت ہی اچھے حالات سے گزر رہا ہے۔ 

No comments:

Post a Comment