Wednesday, 3 February 2016

Referred back Furniture of Mehrabpur

Foto symbolizing Mehrabpur or furniture of Mehrabpur is needed. Why furniture of this town is so famous? 
 figures and facts how many carpenters are people are engaged in this work? how much they earn?
and others 
آرٹیکل
تحریر: ملک شاہ جہان 
رول نمبر: 47
 
محراب پور کا فرنیچر 

صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کا ایک شہر محراب پور اپنی ایک تاریخی حیثیت کا مالک ہے ۔میر محراب خان ٹالپر اپنے خاندان کے ساتھ اس شہر میںرہائش پذیر ہوئے تھے اس کے بعد یہاں کے رہائشیوں نے اس جگہ کا نام محراب پور رکھ دیا تھا ۔ایک وقت یوں بھی تھا کہ محراب پور دریائے سندھ کے راستے میںآتا تھا ۔1914ءمیں اس شہر کے لئے ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا ۔یہ شہر ایک مرکز ہوا کرتا تھا بہت خوبصورت شہر جس میںدلکش بازار بھی واقع تھا ۔بروقت گزرتے عدم توجگی کا شکار ہونے کے باعث اس شہر نے اپنی خوبصورتی کھودی اور اب تصویر اور حالات کچھ اور ہی داستان سناتے ہیں ۔ہم پاکستانیوں نے سنوارا تو نہیں نہ بنا سکے ،بلکہ جو ہمارے بزرگوں نے ورثے میں چھوڑا اسے بھی سنبھال کے نہ رکھ سکے اور سب کھودیا یہی وجہ ہے کہ آج ہم اپنی تاریخی حیثیت کھوچکے ہیں ۔
مگر محراب پور اپنے آپ میں ایک خصوصیت رکھتا ہے جو آج بھی قائم و دائم ہے ۔جس طرح شکارپور کا اچار،حیدرآباد کی چوڑیاں ،ملتان کا سوہن حلوہ اپنی اپنی پہچان پاکستان کے کونے کونے میںرکھتا ہے اس طرح محراب پور اپنے تیار کردہ فرنیچر میں اپنا سنگِ بنیاد رکھتا ہے ۔محراب پور کا فرنیچر یوں تو بیرونِ ملک مقبولیت نہیں رکھتا اور نہ ہی خریدا جاتا ہے مگر اس سے محراب پور کے فرنیچر کی ساخت پر کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ محراب پور کا فرنیچر پاکستان کے کونے کونے میں اپنا نام اور مقام رکھتا ہے اور لوگوں کی توجہ اور پسند کا مرکز ہے بلکہ دوسرے لوگ یہاں آرڈر پر فرنیچر بنوانے آتے ہیں۔
پاکستان کی سب سے بڑی مارکیٹ فرنیچر محراب پور میں واقع ہے اور دوسرے نمبر پر چنیوٹ میں قائم ہے۔محراب پور شہر کے داخلی راستے سے لیکر شہر کے اندر موجود چوک تک تقریباً ایک ہزار رکاوٹیں موجود ہیںفرنیچر کی آڈھے محراب پور شہر کا کاروبار اور دکانیں فرنیچر کی ہیں ۔

فرنیچر کی بنائی میں مختلف قسم کی لکڑی استعمال ہوتی ہے۔لکڑی کو حاصل کرنا بھی ٹیڑھی کھیر ہے ،باآسانی حاصل نہیں محراب پور میں ہر قسم کی لکڑی جنگلات سے کاٹ کر لکڑی منڈی میںلاکر محفوظ کی جاتی ہے جہاں کے سیٹوپھر اُسے لکڑی کی قیمت ،اہمیت کے حساب سے اسے بیچتے ہیں ،دکاندار وہاں سے ضرورت اور گاہکوں کی ڈیمانڈ کے حساب سے لکڑی لاکر فرنیچر تیار کرتے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ لوگ پاکستان کے کونے کونے سے یہاں آرڈر پر فرنیچر بنوانے آتے ہیں اور اپنی مرضی کے
 ڈیزائن ،کلر اور خصوصی طور پر لکڑی کا انتخاب کرتے ہیں۔زیادہ تر"دیال"لکڑی فرنیچر کے لئے پسند کی جاتی ہے گاہکوں کی جانب سے۔

"دیال "لکڑی خاصی مہنگی ہے پر بہت مضبوط اور خصوصیات کے لحاظ سے اپنی ایک پہچان رکھتی ہے۔مزید برآں شیشم ،بابول،سیڈار،پاٹن،برچھ،میپل،اوک،پوپلرلکڑی کا بھی استعمال کیا جاتا ہے فرنیچر کی تیاری میں کم قیمت لکڑی میں پوپلر کا نام سرفہرست ہے بلکہ دیگر مختلف خصوصیات کی بِناءپر مشہور ہیں اور گاہک اپنی معلومات اور پسند کی روشنی میں لکڑی کا انتخاب کرتے ہیں اور آرڈر دیتے ہیں جس کے بعد مرحلہ آتا ہے کاریگری کا،محراب پور کا فرنیچر مشہور ہے اپنے مواد،معیار اورکام کی صفائی کی وجہ سے ۔کاریگروں کی صفائی اور مہارت کا اندازہ فرنیچر کی کٹنگ اور شکل وغیرہ کو دیکھ کر باآسانی لگایا جاسکتا ہے۔

محراب پور سے روز کروڑوں کی رقم کا فرنیچر بنوا کرپورے پاکستان میں بھجوایا جاتا ہے وہاں آنے والے گاہکوں کا کہنا ہے کہ وہ فرنیچر کی پرکھ اور پہچان رکھتے ہیں خاص بات لکڑی ہے جو پسند کروائی جاتی ہے اُس لکڑی سے فرنیچر بنایا جاتا ہے بے ایمانی کی کوئی شکایت آج تک نہیں ملی یہاں کے کاریگر بہت ہنر مند اور ہاتھ میںصفائی رکھتے ہیںکہ فرنیچر کو دیکھ کر دل کوخوشی اور آنکھوں کو ٹھنڈک مل جاتی ہے قیمت وصول کام اور حاصل ہوتا ہے اسی لئے وہ یہاں آتے ہیں کام کروانے۔

محراب پور شہر آدھے سے زیادہ فرنیچر کی دکانوں اور لکڑی کے کاروبار پر مشتمل ہے پر ضرورت اس شہر کے
 ہنر کو مزید اجاگر کرنے کی ہے اور اُبھارنے کی ہے تاکہ بیرونی سطح پر بھی اس کو پزیرائی اور ترقی حاصل ہو۔

Department of Media and Communication Studies, Sindh University Jamshoro
Jan 2016 
INTERVIEW of Syed Murtaza Dadahi Sindhi poet from Tando Allahyar.
Practical work done under supervision of Sir Sohail Sangi


No comments:

Post a Comment