Tuesday, 9 February 2016

DJ parties in Hyderabad

it is too short. 

شہریار رول نمبر2K-14/MC-147 BS - Part-III
آرٹیکل 
حیدرآباد میں ڈی جے پارٹیز 
موسیقی روح کی غذاہے اور مختلف لوگوں کی پسندموسیقی کو لے کے مختلف ہوتی ہے۔ پہلے دور میں کلاسیکل موسیقی کوپسندکرتے تھے لیکن اب نئے دور میں پاپ میوزک کو پسند کیا جاتا ہے۔

 حیدرآباد میں "ڈے جے پارٹیز"کا دور عروج پر چل رہا ہے اس وقت ہر مہینے 2سے 3پارٹیز لازمی ہوتی ہیں جو کہ پیسے کمانے کا ایک نیا طریقہ ہے۔ میوزیکل تقریبات تو ہوتی ہی رہتی تھی حیدرآباد میں لیکن پھر بدلتے وقت کے ساتھ اب ڈی جے پارٹیز کا دور آگیا ہے
 اس قسم کی پارٹیز کا سلسلہ شروع ہوا 2012میں جب ایک نویں جماعت کے لڑکے نے ایک پارٹی آرگنائز کی جس کا نام "الف سے آزادی"تھا جو کہ ایک نہایت کامیاب پارٹی تھی اور اس کے بعد سے یہ سلسلہ اب تک چل رہا ہے نوجوان لڑکوں نے ڈی جے پارٹیز کو اپنا پروفیشن بنا لیا ہے اوراس سے پیسے کما رہے ہیں۔

 ہر ڈی جے پارٹی کسی خاص موضوع پر مشتمل ہوتی ہے مثال کے طور پر نئے سال کے لئے New Year DJ Partyاس طر ح مختلف مواقعوں میں مختلف ڈی جے پارٹیز آرگنائز کی جاتی ہیں۔ ڈی جے پارٹی آرگنائز کرنے کا مقصد پیسے کمانا ہے۔ ہر ڈی جے پارٹی میں جانے کیلئے اس پارٹی کا ایک مخصوص انٹری ٹکٹ ہوتاہے ۔اس طرح کی پارٹیز کے لیے نوجوان بہت پر جوش ہوتے ہیں اور ہر کوئی کوشش میں ہوتا ہے کہ اس پارٹی کا حصہ بن سکے۔

 پارٹی کے حوالے سے لوگوں کو فیس بک کے ذریعے ایک ایونٹ پیج بنا کر آگاہ کیا جاتا ہے اس پیج پر پارٹی کے حوالے سے ہر معلومات موجود ہوتی ہے انٹری ٹکٹ کی قیمت سے لے کر پارٹی میں آنے والے فنکار اور پارٹی کس جگہ پر ہورہی ہے یہ سب معلومات موجود ہوتی ہیں۔آجکل سوشل میڈیا کو اس حوالے سے بہت استعمال کیا جا رہاہے۔ڈی جے پارٹیز کو صرف نوجوان لڑکوں میں مقبولیت حاصل ہے بلکہ لڑکیاں بھی ان پارٹیز کو پسند کرتی ہیں۔

 ڈی جے پارٹی کو کامیاب بنانے کیلئے چند چیزو ں کا ہونا لازمی ہے جیسے کہ اچھا فنکار بلایا جائے جسے حیدرآباد کی عوام پسند کرتی ہو اور اس کے ساتھ ایک اچھی اور مشہور جگہ ہونا لازمی ہے جس کا نام سن کر ہی لوگ دوڑے چلے آئیں ڈی جے پارٹی میں لائٹس ، ڈانسنگ فلور اور میوزیکل بینڈ ہوتا ہے جو کہ عوام کولطف اندوز کرتا ہے ۔ 

پارٹی آرگنائز کرنے کے پیچھے ایک پوری ٹیم ہوتی ہے ۔ پارٹی آرگنائز کرنا کسی ایک کے بس کی بات نہیں مگر آرگنائزنگ میں صرف انہی بندوں کا نام ہوتا ہے جو کہ پارٹی کے اوپر اپنا پیسہ لگا رہے ہوتے ہیں ۔ اکثر و بیشتر اس قسم کی پارٹیز میںنقصان کا سامنا کرنا پڑتاہے او رکبھی کبھی فائدہ بھی حاصل ہوتا ہے ویسے تو اس قسم کی پارٹیز میں کوئی زیادہ فائدہ نہیں ہوتا مگر پھر بھی ڈی جے پارٹیز کی آرگنائزنگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ 

No comments:

Post a Comment