Monday, 1 February 2016

WMC workshop report By Misbah


Misbah-ur-Ruda
2k14/MC/52
wmc report
Medium: Urdu
WMC REPORT
ومن میڈیا سینٹر کی طرف سے انڈس ہوٹل حیدرآباد میں لڑکیوں کے لیے ۵ دن کی الیکٹرونک میڈیا کورس ٹرینگ رکھی گئی NED کی مدد سے جو قاضی آصف ٬ زویہ خان٬ نازیہ قریشی ٬ محمد فاروق نے مل کر رکھی تھی جس کا موزوں تھا Humanistics beliefs and practices of sufism to counter ‘ Extremism ‘ جس میں مختلف  ٹرینرز کو بلایا گیا پہلے دن پریس کانفرنس کا سیشن رکھا گیا جس میں پی ۔پی۔پی کے ایڈوائزر اور فیڈرل منسٹر حیدرآباد مولا بخش چانڈیو نے پریس کانفرنس کی اور لڑکیوں کو کچھ خاص باتیں بتائیں کہ حوصلہ رکھیں اور سچائی پر اپنا یقین رکھیں گی تو کوئی طاقت آپکو آگے جانے سے روک نہیں سکتی یہی پاکستان کی ترقی کا راز ہے تنقید برداشت کرنی ہونگی آج نفرتوں کی فضاء تھم گئی ہے آپ کی کوششوں سے ٬ آپ ہمت کریں اور اسلام کا راستہ اختیار کریں اس کے علاوہ سہیل سانگی ٬ خورشید فوزیہ شاہین نے شرکت کی اور اپنے تجربات کے بارے میں لڑکیوں کو بتایا پہلے دن کے دوسرے سیشن میں قاضی آصف نے الیکٹرونک میڈیا کی اسکرپٹ رائٹنگ کے بارے میں سمجھایا دوسرے دن بھی سیشن رکھے گئے جس میں پہلے سیشن میں زائد کلہوڑو صاحب آئے اور انھوں نے پہلے اپنے تجربات بتائے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتایا کہ کسی بھی خبر کے لئے کریڈیبلیٹی ہونا ضروری ہے اور خبر بنانے کا طریقہ آنا ضروری ہے اور پھر لڑکیوں کے سوالات کے جوابات دئیے دوسرے سیشن میں قاضی آصف نے بیسکس اوف رائٹنگ بتایا ایز ۔ لائف کا طریقہ بتایا اور کیمرے کے سامنے سب سے ایز۔لائف لی تیسرے سیشن میں زیب سندھی صاحب آئے اور پھر چوتھے سیشن میں سر قاضی آصف نے پیکج دکھایا اور اس کا طریقہ سکھایا تیسرے دن سر محمد فاروق نے ٹرینگ کا آغاز کیا اور سب سے پہلے سب کو اپنے تعارف کے ساتھ ایک خوبی اور ایک خامی بتانے کو کہا اور خود نے بھی بتائی پھر مسعود لوہار نے پہلے اپنے تجربات بتائے اور پھر لڑکیوں کے سوالات کے جوابات دئیے پھر سر محمد فاروق نے شوٹ کا طریقہ بتایا کہ کسی بھی شوٹ کے لئے پہلے اس کی تیاری کرنی چائیے پھر لڑکیوں کو ۲ گروپ میں تقسیم کر کے کیمرے کے تمام حصوں کا بتایا ٬ کیمرہ چلانا سکھایا اور لڑکیوں سے پریکٹس بھی کروائی پھر جامی چانڈیو صاحب آئے اور مزہبی انتہا پسندی کے بارے میں بتایا کہ سچ کو دیکھنا چاہئے کچھ لوگ سوچتے ہیں میری بات آخری ہے میں جو سوچ رہا ہوں وہ صحیح ہے باقی لوگوں کو ماننا پڑے گا چاہے کچھ بھی ہو نہیں مانیں گے تو آپ کو چھوڑینگے نہیں کیونکہ ان کا وجود نا گوار گزرتا ہے انتہا پسندی کی بنیاد وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں عقل کا دروازہ بند ہو جاتا ہے عقل انسان کی زندگی کا سب سے خوبصورت پہلو ہے عقل کبھی خراب نہیں ہوتی انتہا پسندی سے مراد یہی ہے کہ عقل کھودیں اور خود کو اعلی سمجھیں آخری سیشن میں سر محمد فاروق نے پی۔ٹی۔سی سیکھائی اور پھر تمام لڑکیوں سے کیمرے کے سامنے پی۔ٹی۔سی لی چوتھے دن بھٹ شاہ اور اوڈیرو لال لے کر گئے لڑکیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور دونوں گروپوں کو پیکج بنانے کا کہا گیا دونوں گروپوں نے وہاں موجود لوگوں سے معلومات حاصل کی اور ہر منظر کو کیمرے میں قید کیا اوڈیرولال میں مندر اور مسجد دونوں برابر میں تھے ایک ہی وقت میں آزانیں بھی ہوتی اور گھنٹیاں بھی بجتیں یہ ا س بات کا ثبوت ہے کہ ہندو ہو یا مسلم سب مل کر رہتے ہیں کسی میں کسی قسم کا کوئی اختلافات نہیں آخر میں تمام لڑکیوں نے وہاں کی پی۔ٹی۔سی دی پانچویں دن دونوں گروپوں سے رپورٹ بنانے کے لئے او۔سی اور وی۔او لیا گیا پھر پیر حسام الدین راشیدی نے آکر سوشل میڈیا ٹولز کے بارے میں بتایا اور پھر لڑکیوں کے سوالات کے جوابات دئیے پھر آخر میں سہیل سانگی نے تمام کڑکیوں میں سارٹیفیکیٹ تقسیم کئے اس ٹریننگ سے ہم نے بہت کچھ سیکھا اور اس میں بہت مزہ آیا


No comments:

Post a Comment