Tuesday, 2 February 2016

سعدیہ کار ڈرائیونگ ٹیچر - فرحانہ ناغڑ

Unchecked

رول نمبر: 2k14/MC/24
پروفائل : سعدیہ کار ڈرائیونگ ٹیچر
تحریر: فرحانہ ناغڑ


اپنے ارد گرد ہمیں بہت سے لوگ نظر آتے ہیں جنھوں نے اپنی زندگی میں بہت ہی پریشانیاں اٹھائی ہیں۔ قدرت کی طرف سے یہ ان لوگوں کا امتحان سمجھا جائے یا پھر ان کی قسمت جو انکو زندگی میں نہ قابل برداشت وقت دیکھنا پڑھ جاتا ہے اور ایسے ہی مشکل دور میں ان میں پریشانی اور مصیبت کا سامنہ کرنا آجاتا ہے کچھ لوگ اپنے آپ کو حالات سے تنگ آ کر خود کو نقصان پہنچا لیتے ہیں اور کچھ ہمت سے ہر مشکل کا سامنا کر کے دنیا کو دکھا دیتے ہیں کہ محنت اور سچی لگن سے سب کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے ایسی ہی ایک خاتون سعدیہ ہیں جنہوں نے ایک عورت ہو کے اکیلے وہ کر دکھایا جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں ..



سعدیہ ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی ایک معمولی سی لڑکی تھی جن کی زندگی اپنے گھر اور پڑھائی تک محدود تھی پر اچانک ان کے گھر میں ایک ایسا حادثہ پیش آیا جس نے ان کے گھر کی خوشحالی کو ہلا کے رکھ دیا ان کے والد کا انتقال ہو گیا اور چونکہ ان کہ گھر میں کوئی کمانے والا نہیں تھا اور دوسرے بہن بھائی بھی زیرے تعلیم تھے تو انہونے اپنے گھر کو سمبھا لنے کا ارادہ کیا اور وقتی طور پے اپنی پڑھائی سے دستبردار ہونے کا سوچا اس وقت یہ سوشولوجی میں ماسٹرز کر رہی تھیں 


۔

پڑھائی چھوڑنے کے بعد نوکری کی تلاش میں سر گردان رہی پر کہیں پر بھی ڈھنگ کی نوکری نہی ملی جس سے ان کا گھر چل سکے پھر انہونے ایک بلڈر کے پاس اکاؤنٹنٹ کی نوکری کی پر یہ نوکری وقتی تھی اور سرمایہ بھی بہت کم تھا۔ انہوں نے تھوڑی بہت بچت کر کے اور اپنے باقی گھروالوں کی مدد سے ایک پرانی کار خریدی جس سے یہ ڈرائیونگ کو سیکھنے لگی پر کچھ مالی مسائل کی وجہ سے گاڑھی بیچنی پڑی اور پھر یہ مزید مالی تنگی میں گھر گئی.



انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ایک ڈرائیونگ سینٹر میں کام کرنے لگی مگر اس ساتھ انہونے لوگوں کی گاڑیاں بھی ڈرائیور کے طور پہ چلانے لگی مگر جس انسٹیٹیوٹ میں وہ کام کرتی تھی وہ لوگ ان کے اس اقدام سے متفق نہیں ہوئے .

اسی لیے انہونے وہ ادارہ چھوڑ کر پرائیویٹ کام کرتی رہی اور ان کی محنت اور لگن سے انہونے ایک ڈرائیونگ اسکول کھول لیا جس میں یہ باقاعدہ کلاسس بھی دیتی ہیں اور گاڑی چلانا بھی سیکھاتی ہیں اور اس کے علاوہ ہائی وے پر بھی با آسانی شفٹیں لے جاتی ہیں اور اپنی زندگی کو ایک کامیاب طریقے سے گزار رہی ہیں اور یہ سب ان کی لگن محنت اور جستجو کی بنا پر ہوا ہے  


انہونے یہ بات ثابت کردی کہ اگر انسان میں ہمت طاقت اور حوصلہ ہو تو وہ کسی بھی مشکل کا سامنا بہادری سے کر سکتا ہے خواہ وہ مرد ہو یا عورت .سعدیہ کی پرانی زندگی کو دیکھ کر یہ اندازہ نہی لگایا جا سکتا کے اتنی پریشانیاں جھیل کر وہ ایک مضبوط کردار بنیں گی .سعدیہ کی زندگی ان تمام لوگوںکے لیے ایک نمونہ ہے جو پریشانیوں کے سامنے جھک کر ان سے ہار کر کوشش کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور اپنی زندگی کو مزید خراب کر لیتے ہیں .اگر انسان ہمت سے کام لے تو کر مشکل ایک نہ ایک دن ضرور ختم ہو جاتی ہے کیوں کے کہتے ہیں نہ کہ محنت میں ہی عظمت ہے اور محنت کرنے والوں کو ان کا حق ضرور ملتا ہے . 

Practical work carried out under supervision of Sir Sohail Sangi, Department of Media & Communication Studies, University of Sindh



No comments:

Post a Comment