Thursday, 4 February 2016

ڈبلیو ایم سی report by Farhana

            ڈبلیو ایم سی   رپورٹ
WMC Training workshop report By Farhana 
ڈبلیو ایم سی کی طرف سے لڑکیوں کے لئے پانچ دن کا ورک شاپ رکھا گیا جس میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کی طلبات نے شرکت کی۔
پہلے دن سر قاضی آصف نے لیکچر دیا کہ ایلیکڑونک میڈیا کیا ہے اور اس کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور چیف گیسٹ کے طور پر مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو صاحب نے شرکت کی انھوں نے ہمیں محبت اور نفرت کے بیچ کا فرق بتایا اور کہا کہ میں صوفیزم سے اختلاف 
نہیں کرتا ہوں۔

اس ورک شاپ میں ہمیںسکھاےا گیا کہ جب الیکڑونک پر جب کوئی خبر بنتی ہے تو اسے کیسے پڑھا جاتا ہے۔قاضی آصف نے بتاےا کہ خبر میں ایک سادہ اور چھوٹا جملہ ہونا چاہئے جو کہ لوگوں کو با آسانی سمجھ آئے۔بڑے جملے کو نظرانداز کرنا چاہیے۔

 ٹیکنیکل ٹرمز میں مخصوص الفاظ کو استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے اس کے علاوہ سمبلز اور ایبریویشن ایلیکٹرونک میڈےا میں استعمال ہوتی ہے۔کسی بھی خبر میں اگر شمار دینا ہو تو اس میں نمبر استعمال نہیں کرتے بلکہ الفاظ کا استعمال کرنا چاہیے۔ہر لفظ کو آسانی سے پیش کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کو بات آسانی سے سمجھ آجائے۔

  دوسرے دن ایک پرفیکٹ پیکج بنانا سکھاےا کہ ایک پرفیکٹ پیکج کیا ہوتا ہے۔یہ پیکج کس طرح بنتاہے پیکج کی دورانیہ نوے سیکنڈز ہوتی ہے۔ہمیں بتاےا گیا کہ پیکج میں سب سے پہلے ocاوسی بنتی ہے جو تقریبا ڈیڑھ لائن کی ہوتی ہے اور پھر وی او بنتا ہے جس میں ساڑھے چار جملے ہوتے ہیں ۔ اور سوٹ کے بارے میں بھی بتاےا گیا ۔ 

  تیسرے دن سر فاروق نے ہمیں کیمرہ ہنڈلنگ سکھائی اور کیمرے کے سامنے کس طرح آئی کانٹکٹ کیا جاتا ہے۔اور مائک کو کیسے پکڑا جاتا ہے۔اس کہ بعد ہمیں او سی کی پریکٹس کرائی گئیجس سے ہماری کا فی حوصلہ افزائی ہوئی۔ 

چوتھے دن ہمیں فیلڈ پر لے جاےا گیا جہاں ہمیں کیمرے سے کس طرح شوٹ کرنا چاہیے یہ سب بتاےا اور ساتھ ساتھ اس کی پریکٹس بھی کروائی گئی۔فیلڈ پر دو جگہ لے کر گئے جہاں دو گروپس بنائے گئے ایک گروپ نے اوڈےرولال کی شوٹ کی اور دوسرے گروپ نے بھٹ شاہ۔اس لئے ہمیں کچھ الگ چیز کرنے کو ملی جو ہم نے پہلے نہیں کی تھی۔ 

   پانچویں دن الیکٹرونک میڈےا کے بارے میں پزید معلومات فراہم کی گئیاس کے بعد سرٹیفیکٹس تقسیم کئے گئے۔الیکٹرونک میڈےا کی یہ ورک شاپ ہمارے لئے بیت مفید تھی اس ورک شاپ کی وجہ سے ہمیں وہ سب کچھ سیکھنے کو ملا جو پہلے کبھی نہیں ملا ۔
اس کی بدولت ہمیں
 میڈیا کے بارے میں بہت ساری معلومات ملی اور میڈےا میں کس طرح کام کیا جاتا اس بارے میں معلوم ہوا۔یہ ایک بہت اچھی ورک شاپ تھی میڈیا کے حالے سے۔اس میں ہمیں میڈےا سے متعلق مختلف کام سکھانے کے ساتھ ساتھ بہت ساری سہولتیں بھی فراہم کی گئی۔ایک اچھا ماحول مہیا کیا گیا اور اس طرح کام کر کے ہمیں بیت مزہ آےا اور اس طرح کی ورک شاپ طلباءکے لئے ہونی چایئے کیونکہ ان چیزوں سے طلباءکی بیت زیادہ حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔
  

No comments:

Post a Comment