Thursday, 21 January 2016

Referred back Bhittai Hospital Latifabad

This is not feature format. Referred back U should write ur name in the feature

 بھٹائی ہسپتال حیدر آباد
بلال صدیقی,
بھٹائی ہسپتال جو کہ "شاہ عبد الطیف بھٹائی"کے نام سے منسلک ہے اِس کی بنیاد 18اکتوبر 1980ءرکھی گئی ۔ بھٹائی ہسپتال حیدر آباد کے لوگوں میں ایک بہت بڑی اہمیت کا حامل ہے جو کہ 35 سے زائد سالوں سے عوام کی خدمت کررہا ہے اس وقت بھٹائی ہسپتال کے MSڈاکٹر محمد اسلم ہیں ۔ یہ ہسپتال لطیف آباد یونٹ نمبر4 میں واقع ہے ۔ شروعات میں بھٹائی ہسپتال بس ایک عمارت پر مشتمل تھا جس کی بنیاد 1984ءمیں جناب سید احمد یوسف نے رکھی تھی لیکن وقت اور عوام کی ضرورت کے ساتھ ساتھ اس میں بہت سی نئی عمارتیں اور بہت سے نیو ڈیپارٹمنٹ کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ بھٹائی ہسپتال میں داخل ہونے کا ایک بڑا دروازہ ہے جس کی بنیاد 2010ءمیں ڈاکٹر کنور نوید جمیل کی قیادت میں رکھی گئی ۔دروازے سے اندر داخل ہوتے ہی پارکنگ کے لیے ایک بڑی جگہ ہے جہاں ڈاکٹر وں اور عملہ کی گاڑیاں پارک کی جاتی ہے ۔
بھٹائی ہسپتال میں شعبہ حادثات کی ایک الگ عمارت بنائی گئی ہے اس میں 24 گھنٹے ڈاکٹر اور عملہ موجود رہتا ہے جو مریضوں کی عیادت میں مصروف رہتا ہے جیسے ہی کوئی مریض کسی حادثے کا شکار ہوکر ہسپتال لایا جاتا ہے تو پورا عملہ اس کے علاج میں لگ جاتا ہے اور علاج کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت دی جاتی ہیں ۔
بھٹائی ہسپتال میں ہر طرح کے مرض کا علاج کیا جاتا ہے جن میں ڈائیلائسس ، گائنا کولوجی ، کارڈیولوجی ، گردوں، آنکھوں ، دانتوں ، ہڈیوں ، گلے، اور شعبہ بچہ و زچہ شامل ہیں اور OPDکی سہولت بھی موجود ہے ۔ بھٹائی ہسپتال میں 2 آپریشن ٹھیٹر موجود ہیں جہاں ہر قسم کے آپریشن ہوتے ہیں ۔
گردوں کے بڑھتے ہوئے مرض کی وجہ سے انتظامیہ نے لوگوں کے علاج کے لیے ایک الگ عمارت بنوائی جس کی بنیاد 24 جنوری 2009 ءمیں کنور نوید جمیل کی قیادت میں رکھی گئی 2 منزلہ پر مشتمل اس عمارت میں ایک عدد آپریشن ٹھیٹر بھی موجود ہے اور ایک لائبریری جس کی بنیاد 30جنوری 2010ءمیں رکھی گئی ہے ۔ ڈائیلائسس کا شعبہ بھی اسی عمارت میں موجودہے جس کی بنیاد 16 نومبر 2007 ءمیں رکھی گئی ۔ انتظامیہ کی ایک الگ عمارت ہے جہاں بھٹائی ہسپتال کے MSکا ایک الگ کمرہ موجودہے اور اکاﺅنٹ آفس میں اسی عمارت میں موجود ہے ۔مین عمارت جس کی بنیاد جناب سید احمد یوسف نے رکھی تھی اس کے اندر میڈیکل بھی موجود ہے جہاں ادویات مفت دی جاتی ہیں اور اسی کے ساتھ OPDبھی موجود ہے جہاں ہر طرح کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے ۔ بچوں کے لیے ایک نرسری بنائی گئی ہے جہاں بچوں کا مکمل طور پر خیال رکھا جاتا ہے ۔ بچہ و زچہ کا ایک الگ شعبہ بنایا گیا ہے جہاں پر آپریشن ٹھیٹر کے ساتھ ساتھ بچوں کا وارڈ بھی موجود ہے ۔ہسپتال میں جنرل وارڈ کی بھی سہولت موجود ہے جہاں مردانہ اور زنانہ وارڈ الگ الگ بنائے گئے ہیں اور 24 گھنٹے مریض کی نگرانی کے لیے نرس اور ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں ۔بھٹائی ہسپتال میں ایکسرے کا ایک الگ شعبہ موجود ہے ۔
بھٹائی ہسپتال میں دانتوں، ہڈیوں ، گلے، دل ، آنکھوںاور ہر طرح کی جسمانی مرض کا علاج کیا جاتا ہے ۔ ہر ایک مرض کے لیے حیدر آباد کے قابل ڈاکٹر موجود ہیں ۔ بھٹائی ہسپتال میں سروینٹ کوارٹر کی سہولت موجود ہے جہاں عملے کی فیملیاں رہتی ہیں ۔
بھٹائی ہسپتال لطیف آباد کا ایک بہترین ہسپتال ہے جہاں ہمیشہ ہی سے لوگوں کا اچھی طرح سے علاج کیا جاتا ہے اور یہ ہسپتال اب لطیف آباد حیدر آباد پہچان بن چکا ہے ۔

No comments:

Post a Comment