ٹنڈوالہیار میں سیروتفریح کی بات آتی ہے تو لوگوں کی زبانوں پر غنی پارک کا نام سرفہرست رہتا ہے۔ ویسے تو ہر
خوبصورت صبح کا آغاز مرغوں کی اذان ٬ چڑیاو ¿ں کے چہچہانے اور لوگوں کا مسجد کی طرف رخ سے ہوتا ہے لیکن ٹنڈوالہیار کی خواتین اور مرد حضرات کی صبح کا آغاز نماز کے بعد غنی پارک میں ورزش سے ہوتا ہے جہاں صبح سویرے ہی لوگ بہت بڑی تعداد میں نظر آتے ہیں۔ یہ پارک لڑکوں کے کھیل کے لیے ایک بہترین گراو ¿نڈ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
خوبصورت صبح کا آغاز مرغوں کی اذان ٬ چڑیاو ¿ں کے چہچہانے اور لوگوں کا مسجد کی طرف رخ سے ہوتا ہے لیکن ٹنڈوالہیار کی خواتین اور مرد حضرات کی صبح کا آغاز نماز کے بعد غنی پارک میں ورزش سے ہوتا ہے جہاں صبح سویرے ہی لوگ بہت بڑی تعداد میں نظر آتے ہیں۔ یہ پارک لڑکوں کے کھیل کے لیے ایک بہترین گراو ¿نڈ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
سردیوں میں بوڑھے بزرگ دھوپ کھاتے ٬ چھوٹے بچے آپس میں کھیلتے اور نوجوان موبائل پر لگے نظر آتے ہیں جبکہ گرمیوں میں نوجوانوں اور بزرگوں کا رش تروتازہ ہوا کے لیے نظر آتا ہے رات کے ٹائم غنی پارک کو ڈیٹ پوائنٹ بھی کہا جاتا ہے۔
اس پارک جس جگہ ہے وہاں کچھ عرصہ پہلے دلدل ہوا کرتی تھی جسے اب بنا کر ایک خوبصورت پارک کا نام دے دیا گیا
ہے۔
شروع میں یہاں بچوں کے لیے جھولے لگائے گئے تھے جس سے یہ خاص بچوں کی توجہ کا مرکز بنا لیکن آہستہ آہستہ بچوں کی یہ خوشی دور ہوگئی اور جھولے خراب ہونے کی وجہ سے انھیں ہٹا دیا گیا۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی تقریبات ہوتی ہیں جن میں ہر طرح کی سیاسی پارٹیوں پارٹیز کے جلسے، جلوس، شادی بیاہ کی تقریبات ٬ مینا بازار ٬ رنگ برنگے فیسٹیول ٬ فٹ بال٬ ٹینس٬ اور ہر طرح کے گیمز کھیلے جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ مختلف پروگرامز بڑی تعداد میں منعقد ہوتے ہیں۔ریلی میں جانے کے لیے لوگوں کو ایک مخصوص ٹائم دے دیا جاتا ہے اور پھر اسی ٹائم پر ریلی غنی پارک سے ہی نکالی جاتی ہے اور وہیں اختتام پزیر بھی ہوتی ہے۔
بچوں کا کہنا ہے کہ وہاں با قاعدہ کرکٹ کے لیے پچز ہیں جس کی وجہ سے کھیل کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے اس لیے ہم کھیل کے لیے غنی پارک کا رخ کرتے ہیں یہاں تازہ ہوا سے کھیل میں ہار اور جیت کا مقابلہ بہت زبردست ہوتا ہے اور ہم سب دوست یہاں کھیل سے زیادہ غنی پارک کا مزہ لینے آتے ہیں۔
الیکشن کے زمانے میں ”جیتے گی بھئی جیتے گی“ تو کبھی ”راجہ کی آئے گی بارات“ جیسی مختلف قسم کی آوازوں سے گونجتا ہے جہاں ایک طرف یہ لوگوں کے لیے ایک تفریح کی جگہ ہے وہیں جو لوگ اس کے آ س پاس رہتے ہیں ان کے لیے پریشانی کی بھی وجہ ہے ان سب کے لیے روز روز کا شوروگل ان کی زندگی میں بہت سی پریشانیوں کا سبب بنتا ہے لیکن زےادہ تر لوگوں کا دھیان اب اس آواز کی طرف نہیں جاتا کیونکہ انھیں اب ان آوازوں کی عادت سی ہوگئی ہے
غنی پارک کو سرکاری باغ کہنا درست نا ہوگا کیونکہ یہ ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی کی بدولت دلدل سے غنی پارک کی شکل میں منتقل ہوا کوئی بھی ریلی ہو ٬ ۱۴ اگست کا جشن ہو یا نئے سال کی آتش بازیاں سب سے پہلے غنی پارک ہی میں رونق کا سماں ہوتا ہے
غنی پارک میں ٹورنامینٹ ہوتے ہیں جس میں بہت سی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں ٹنڈوالہیار میں ۳ سال پہلے مختلف اسکولوں نے مل کر ٹورنامینٹ رکھا جس میں تمام اسکولوں نے آگے بڑھ کر حصہ لیا لیکن اس سے پہلے اسکولوں نے اپنی ٹیمیں تیار کرنے کے لیے پورے اسکول سے بچوں کو چن چن کر نکالا اور ایک مضبوط ٹیم تیار کی اور پھر ان کا آپس میں میچ رکھا نویں کلاس کا دسویں کلاس سے اور گیارہویں کلاس کا بارہویں کلاس سے پھر ان چارو ں ٹیموں میں سے جن دو ٹیموں نے فتح حاصل کی ان کا ایک دوسرے سے فائنل کروایا گیا اور فائنل جس ٹیم کا مقدر بنا اس کو اسکول کی طرف سے ددسرے اسکولوں کی فائنل ٹیم سے مقابلے کے لیے بھیجا گیا اور آ خر میں ایگل ہاو ¿س ہائیر سکینڈری اسکول نے پورے ٹنڈوالہیار سے کامیابی حاصل کی اور دوسرے نمبر پر فاو ¿نڈیشن پبلک اسکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی
اس میچ کے دوران اسکولوں کی لڑکیاں کالے برکھے میں میچ دیکھنے آتیں تھیں جس سے ٹنڈوالہیار کے لوگوں نے ایک نیا ہی نام نکال دیا تھا ’ غنی پارک میں کالے کوے ‘ اس کے علاوہ رمضانوں میں بھی ٹورنامینٹ ہوتے ہیں اور ٹیمیں دوسرے شہروں یا گاو ¿ں سے آکر حصہ لیتی ہیں اور ساتھ ہی ڈھول بجا کر ماحول کو تازگی بغشتے ہیں اور اپنی اپنی ٹیموں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں
غنی پارک لوگوں کے لیے ایک مکمل گزرگاہ ہے غنی پارک کے سامنے رہنے والے ایک لڑکے کا کہنا ہے کہ اچھی ہوا کی وجہ سے میرے والد صاحب ایک دفعہ گرمی کے باعث اور لائٹ نا آنے کی وجہ سے تختہ لگا کر غنی پارک میں سو رہے تھے کہ اچانک ایک کتا بھونکا ان کی آنکھ کھلی تو انھوں نے کتے کو اپنی طرف آتا دیکھا وہ ایک دم چونک اٹھے اور سامان کی پرواہ کئے بغیر گھر کی طرف
دوڑ لگائی غنی پارک لوگوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے غنی پارک کبڈی اور مرغے کی لڑائیوں کا اہم مرکز ہے ویسے تو غنی پارک ایک عام سا میدان ہے لیکن لوگ کسی طور بھی اسے عام نہیں سمجھتے
Misbah-ur-Ruda
2k14/MC/52
Feature: Gani Park
Medium : Urdu
No comments:
Post a Comment