Wednesday, 20 January 2016

Profile of Aneela Sohail

سمیہ کنول 
رول نمبر 95
انیلا سہیل
انیلا سہیل لاہور کا وہ  جانا پہچانا نام ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں , انیلا اپنی صلاحیتوں کا لوہا اپنے شہر میں منوانے
کے بعد  ملک کے مختلف شہروں میں بھی نام حاصل کرتی چلی جارہی ہیں .
انیلا سہیل کا تعلق  ریاضی کے  شعبے سے ہے مگر انکے  کام کا تعلق پچھلے سات سال سے آرٹ اینڈ کرافٹ سے ہے. کم عمری سے ہی انیلا نے اپنے اندر کی ان صلاحیتوں کو اجاگر کرنا شروع کردیا تھا وہ اپنے ہاتھ سے بنی ہوئی اشیا اپنے دوستوں,عزیز و اقارب اور استادوں کو تحفے کی طور پر دیا کرتی تھیں. اپنی ایک استاد جو انیلا کے کام سے بہت متاثر تھیں انکے مشورے پر عمل کرتے ہوے انیلا نے آ ن لائن بزنس شروع کیا جس میں وہ اپنی ہاتھ سے بنی اشیا اپنے شہر میں فروخت کیا کر نے لگی تھیں جس کی بدولت لوگوں سے انیلا کو بہت پزیرائی ملی.مگر  ان کے عزیز  و اقارب اور قریب کے رشتوں سے انہیں وہ حمایت نہیں ملی جس  کی وہ حقدار تھیں . مگر اس سب سے انیلا کے حوصلے کبهی نہیں ٹوٹے بہت تلخ رویوں کو بھی برداشت کیا اور ناراضگیاں بھی جھیلیں اگر انکا قصور نکلتا تھا تو محض اتنا کہ وہ صنف نازک تھیں لیکن انیلا کے ارادے پتھر کی مانند مضبوط تھے جو انہیں ٹوٹنے نہیں دیتے تھے اور ان تمام لوگوں کا سامنا کرنے کا حوصلہ دیتے تھے انکی کوششوں اور محنتوں پر  یقین رکھنے والے انکے والدین ضرور تھے جو ہر موڑ  پر انیلا کے ساتھ انکی ہمت بن کر کھڑے رہے  انیلا نے ان مسلوں سے گھبراۓ بنا اپنے ہنر کا لوہا منوایا . انکی خد اعتمادی اور صلاحیتوں نے آج انھے ایک ایسے مقام پر پہنچا دیا ہے کہ انکے خلاف بولنے والے لوگوں کے لئے انیلا ایک مثال بن گئی ہیں . وقت کے ساتھ ساتھ انیلا نے اپنے بزنس کو بڑھایا اور آج انیلا پورے ملک م اپنے ہاتھوں کی بنی چیزیں فروخت کر رہی ہیں.
انیلا ان لوگوں میں سے ہیں جو دنیا سے کچھ  لینے کے بجائے  دنیا کو کچھ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اپنے اسی ارادے کو بروے کار  لاتے ہوے انیلا یہ کام لوگوں کو سکھانے میں مصروف رہتی ہیں.  انیلا کی بہت سے شاگرد ایسے ہیں جو انکی طرح  چیزیں بنا کر فروخت کر رہے ہیں. انیلا گرمیوں کی چھٹیوں میں بہت سی آرگنائزیشنز کا حصہ بنتی ہیں اور انکی ورک شاپس میں اپنے ٹیلینٹ کا مظاہرہ کرتی ہیں انیلا مختلف تقریبات میں تقریبن پورے پاکستان میں اپنی بنائی ہوئی اشیا کی نمائش
کرتی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں انکی مقبولیت کافی ہے.
انیلا لاہور کے علاوہ پنجاب کے دوسرے اضلا ع  میں بھی اپنا کام  سکھانے کے لئے کوشاں رہتی ہیں.انیلا جو کچھ  نیا تخلیق کرتی ہیں اسکے طریقے کو چھپانے کے بجاۓ لوگوں میں متعارف کرنے کی کوشش کرتی ہیں انکا ماننا ہے کہ ہر انسان کے اندر ٹیلینٹ موجود ہوتا ہے اگر ضرورت ہوتی ہے تو اسے محض نکھارنے کی. اسی لحاظ سے وہ اپنا مستقبل ایک استاد کی شکل میں دیکھتی ہیں جو لوگوں میں چھپا ٹیلینٹ باہر لا سکیں اور اسی  کام  کے لئے وہ ہر وقت کوشاں رہتی ہیں .
انیلا کے دوست احباب کا کہنا ہے کہ انیلا ان لوگوں میں سے ہیں جو بہت محنتی اور سادہ زندگی بسر کرتے ہیں انکی شخصیت میں بہترین نکھار انکا اخلاق پیدا کرتا ہے جو ہر شخص انکی طرف مائل ہوتا چلا جاتا ہے .  

Practical work carried out under supervision of Sir Sohail Sangi, Department of Media & Communication Studies, University of Sindh

2 comments: