Feature is always reporting based and main purpose is entertainment.
This is all either observation or secondary data.
Even secondary data is not much interesting. There are many interesting incidents, events related to Hyd railway station
Photo is also required
Referred back
Referred back
ریلوے جنکشن حیدرآباد
فیچر۔۔ تحقیق و تحریر: مریم ملک
حیدرآباد جنکشن ریلوے اسٹیشن صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں کراچی پشاورمرکزی ریلوے لائن پر واقع ہے۔یہ پاکستان ریلویز کا ایک اہم ریلوے اسٹیشن اور حیدرآباد کھو کھرا پار براستہ میرپور خاص اور حیدرآباد بدین برانچ ریلوے لائنوں کا جنکشن ہے۔
یہاں سے ٹرینیں پاکستان کے مختلف شہروں کو جاتی ہیں۔جن میں کراچی، لاہور،فیصل آباد، راولپنڈی
،سیالکوٹ،سرگودھا،گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، کوئٹہ، بہاولپور،سکھر،رحیم یار خان ،جھنگ،نوابشاہ،میرپور خاص،گجرات،جہلم،نوشہرہ،جیکب آباد،اٹک،خانیوال ،کوٹری ،بدین اورنارووال شامل ہیں، یہاں تمام ٹرینیں رکتی ہیں۔حیدرآباد ریلوے اسٹیشن سے نہ صرف شہریوں کو سفری سہولیات میسر ہوتی ہیں۔ بلکہ تجارتی سامان کی ملک بھر میں با آسانی ترسیل بھی ممکن ہوتی ہے۔حیدرآباد کے تاجر مال گاڑیوں کے ذریعے اپنی خریدو فروخت کا سامان پاکستان کو مختلف شہروں سے منگواتے ہیں اور بھجواتے ہیں۔
پاکستان ریلوے نے حیدرآباد کی عوام کی سفری سہولیات کے لیے اچھے اقدامات کئے ہیں۔ یہاں موجود بکنگ آفس
سے لوگ ایڈوانس بکنگ کروا کر اپنی سیٹ ریزرو کروا سکتے ہیں۔اس کو علاوہ انکوائری آفس لوگوں کو ٹرینوں کی ٹائمنگ سے آگاہ کرتارہتا ہے۔ٹرینوں کی آمدورفت سے با خبر رکھنے کے لئے الیکٹرانک ٹائم ٹیبل بھی نصب ہے۔
حیدرآباد ریلوے اسٹیشن 1849میں تعمیر ہوا۔حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کا پرانا نام ©"Great Indian Peninsula Railway"(گریٹ انڈین جزیرہ نما ریلوے)تھا۔گریٹ انڈین جزیرہ نما ریلوے ایک کمپنی تھی۔جو سنٹرل ریلوے انڈیا اور پاکستان ریلوے سے پہلے بر صغیر میں کام کرتی تھی۔
ریلوے اسٹیشن پر لوگوں (مسافروں) کی سہولت کے لئے پلیٹ فارم پر لوہے کی چادر کے شیڈ ڈالے گئے ہیں۔ جو سخت گرمی میں لوگوں کو دھوپ سے بچنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان شیڈز میں پنکھے نصب ہیں۔ جو مسافروں کےلئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ اس کے علاوہ خواتین اور مردوں کے لئے علیحٰدہ علیحٰدہ انتظار گاہیں بھی ہیں۔ جہاں مسافر سکون سے بیٹھ کر اپنی مطلوبہ ٹرین کا انتظار کر سکتے ہیں۔ مسافروں کی سہولت کے لیے واش روم بھی موجود ہیں۔ اور ٹھنڈے پانی سے فیضیاب ہوتے ہیں۔
حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے چار پلیٹ فارم ہیں ۔ جہاں ٹرینیں رکتی ہیں اور مسافراپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوتے ہیں ریلوے اسٹیشن کو نظم ونسق کا ذمہ دار اسٹیشن ماسٹر ہے۔ ریلوے کے عملے میں بکنگ کلرک ، ٹکت چیکر ،انکوائری آفس کا عملہ اور سیکوریٹی کے لئے ریلوے پولیس کو اہلکار بھی اسٹیشن پر موجود رہتے ہیں۔ اور مسافروں کا سامان اٹھا کر ریزروسیٹ کت پہنچانے کے لئے قلی بھی ہر وقت تیار رہتے ہیں۔مسافروں کی اکثریت حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے عملے اور اسٹیشن پر موجود سہولیات سے مطمئین نظر آتی ہے۔ریلوے اسٹیشن پر موجود کھانے پینے کے اسٹال اخبارات و رسائل کے اسٹال بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز نظرآتے ہیں ۔ مسافران اسٹالوں سے اپنی ضروریات کی چیزیں خریدتے نظر آتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment