اس کو ٹیبل فارم میں نہیں دیں۔ سمپل طور پر ان پیج میں کمپوز کر کے بھیجیں۔
پہلا سوال تعار کا حصہ بنائیں اانٹرویو کا نہیں۔
بہت کم الفاظ ہیں۔ کم از کم چھ سو الفاظ چاہئیں۔
سوالات ان کے شعبے سے ہونے چاہئےیں جس سے لوگوں کا بھلا بھی ہو۔ دو تین ذاتی سوالات چل سکتے ہیں۔
انگریزی الفاظ استعمال نہ کریں۔
آرٹیکل کا ٹاپک منظور شدہ نہیں ہے۔ پتہ نہیں کیا ٹاپک ہے آپ نے کیا لکھا ہے۔
آپ پیر پچیس جنوری تک یہ دونوں ٹھیک کر کے دیں تو ٹھیک نہیں تو مسترد سمجھے جائیں گے۔
اس کو سوال جواب کر کے لکھیں۔ برائے مہربانی دو تین انٹرویو پڑھ بھی لیں
اپنا نام بھی انٹرویو میں اردو میں لکھنا ضروری ہے
Referred back
Name: Shabia Qazi
Roll No. 165
ڈاکٹر شعیب شیخ پیڈیا ٹریشن (انٹر ویو)
آپ نے کس یونیورسٹی سے میڈیکل کی ڈگری حاصل کی ؟
لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس سے MBBSکی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد اسپیشلائزیشن کیوبین میڈیکل یونیورسٹی سے سرجیکل ٹریٹمنٹ میں حاصل کی ۔
٭
بین الاقوامی ڈگری حاصل کرنا یقینا آپکا خواب ہو گا یا اور بھی کوئی خواب تھا ؟
*
باہر سے تعلیم حاصل کرنا ہر پاکستانی کا خواب ہے، یقینا میرا بھی تھا ۔لیکن اس سے بھی بڑا خواب اپنے والد صاحب کے نام سے ایک کلینک بنانے کا بھی تھا جو وطن واپسی پر تعبیر ہوا ساتھ ہی سول اسپتال جیسے انتہائی مصروف اور پریکٹس کے اعتبار سے انتہائی چیلنجنگ اسپتال میں مستقل بنیادوں پر کام کرنے کا موقع ملا جہاں اپنی زندگی کے انتہائی خوفناک اور دلچسپ آپریشن کا سامنا کرنا پڑا ۔
٭
کوئی ایسا آپریشن جو آپ کیلئے یادگار بن گیا ہو یا آپ جیسے کبھی نہیں بھول پائیں گے ؟
*
فروری 2015ءمیں دو پیدائشی جڑواں بچیوں کا آپریشن ہمیشہ یاد رہے گا جو اپنے پیٹ سے جڑواں ہوئی تھیں اور انکا آپریشن تکنیکی اعتبار سے نا صرف میرے لئے بلکہ پورے ڈاکٹری پینل کیلئے انتہائی چیلنجنگ تھا آج تقریباََ ایک سال کی مدت کے بعد ان بچیوں کو ہنستے ، کھیلتے اور زندہ دیکھنا میرے لیے پیشہ ورانہ اعتبا ر سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
٭
پروفیشنلی کبھی آپکو ڈر لگا ؟
*
اگر سچ کہوں تو ایک دفعہ جب آغا خان کراچی میں ، میں ایک سرجیکل پینل کا حصّہ تھا، اور آپریٹ ہونے والا بچہ کراچی کے ایک سیاسی جماعت کے کارکن کا تھا اور جس کی دھمکی یہ تھی کہ میرا بچّہ اگر باہوش و حواس باہر نہ آیا تو تم سب بے ہوش ہوجاﺅ گے ۔ بس پھر کیا تھا ، آپریشن کے بعد پورا پینل تب تک آپریشن تھیٹر میں ہی رہا جب تک بچے کو ہوش نہ آیا مطلب یہ کہ 30منٹ کے آپریشن کو ہم نے 6گھنٹے تک بھگتا اور بچے کو باہوش و حواس اسکے باپ تک پہنچایا ۔
٭
آپکا کوئی فیوچر پلان ہے؟
*
یقینا ہر ایک کا ہوتا ہے اور میں مستقبل میں خود کو ایک انٹرنیشنل فزیشن دیکھنا چاہتا ہوں
No comments:
Post a Comment